ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غزہ کی مشرقی سرحد پر زخمی ایک اور فلسطینی دم توڑ گیا

غزہ کی مشرقی سرحد پر زخمی ایک اور فلسطینی دم توڑ گیا

Sun, 27 May 2018 11:32:29    S.O. News Service

غزہ26مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی شہری شہید ہوگیا جس کے بعد 30 مارچ سے جاری پرتشدد تحریک میں قابض فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 122ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسپتال میں زیرعلاج 41 سالہ حسین ابو عویضہ دم توڑ گیا۔ قبل ازیں جمعرات کو احمد علی مصطفیٰ قطوش اور 21 سالہ محمد بکر ابو طاحون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دونوں چند روز قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان مشرقی سرحد پر تصادم ہوا۔ اس موقع پر پرامن فلسطینی مظاہرین نے سرحد کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جس پر قابض فوج نے مظاہرین پر فائرنگ اورآنسوگیس کی شیلنگ شروع کردی۔وزارت صحت کے مطابق 30 مارچ کے بعد سے فلسطین میں جاری تحریک حق واپسی کے دوران اسرائیلی فوج نے مجموعی طورپر 132 فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا ہے۔ ان میں 63 فلسطینی صرف 14 مئی کو شہید کیے گئے جب کہ ا?ٹھ ہفتوں کے دوران قابض فوج نے13 ہزار فلسطینیوں کو زخمی کیا۔ 
 


Share: